لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے صحافیوں سے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے لیکن وہ اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کی ہر ممکنہ کوشش کرتی آ رہی ہے۔ جس وجہ سے عوام تک سچائی نہیں پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 نومبر سے 15 نومبر تک اترپردیش کے تمام اضلاع میں ہم بی جے پی کے خلاف مختلف انداز میں احتجاج کریں گے اور مودی حکومت کی پول کھولنے کا کام کریں گے تاکہ عوام سچائی سے واقف ہو سکے۔
6 نومبر کو سبھی اضلاع میں پرچہ تقسیم کیا جائے گا اور ملک کی موجودہ حالات پر لوگوں کو بیدار کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ہم لوگ شہر، قصبے، گاؤں دیہات میں جاکر نکڑ ناٹک کریں گے اور حکومت کے ناکامیوں کی پول کھولیں گے تاکہ عوام جان سکے کہ کانگریس کے وقت میں ملک کے کیا حالات تھے اور آج کیا حالات ہیں؟