ETV Bharat / city

نیٹ ورک سے پریشان لوگوں نے شاہراہ جام کیا - People protested at road

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں بینک میں انٹرنیٹ کی دھیمی رفتار سے پریشان ہو کر لوگوں نے نیپال - بہرائچ قومی شاہراہ جام کر احتجاج کیا۔

نیپال شاہراہ جام کیا
نیپال شاہراہ جام کیا
author img

By

Published : May 15, 2020, 7:21 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر بہرائچ میں لاک ڈاؤن ہے۔ بینک کے کام سے لوگ باہر نکلتے ہیں، لیکن یہاں انٹرنیٹ کی دھیمی رفتار کی وجہ سے لوگوں کو بینک کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ بینک کے نیٹ ورک سے پریشان ہو کر آج صارفین نے اس سے نجات پانے کے لئے اور محکمہ کی توجہ کے لئے نیپال-بہرائچ شاہراہ کو جام کر دیا، شاہراہ کے جام ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ایل ڈی ایم بہرائچ پہنچے۔

الہ آباد بینک میں تبدیل (انڈین بینک) برانچ باباگنج جہاں تین دن سے نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے مشتعل عوام نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج شروع کر دیا۔ ایل ایم بہرائچ بلرام شاہو ڈائریکٹر آشیش کمار گپتا کے ساتھ باباگنج پہنچے۔ بتایا کہ بھارت سانچار نگم لمیٹڈ کے ذریعہ بینک کو نیٹ ورک سروس مہیا کیا جا رہا ہے۔ زیر زمین کیبل نہ ہونے کی وجہ سے چوروں کے ذریعہ کیبل کاٹ دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس طرح کی پریشانیوں کا ہونا فطری ہے۔

شاہو نے کہا کہ میں نے اس معاملے میں ٹی ڈی ایم ٹیلی کام بہرائچ سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم چوروں کے خلاف کیبل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس واقعہ کے بارے میں پولیس کپتان بہرائچ سے بھی بات کی گئی ہے کہ وائی سی کے ذریعہ آج جو بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان کو دیگر برانچوں میں اپنے ملازمین کو بھیج کر کام کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس برانچ میں نیٹ ورک کی وجہ سے جو پریشانیاں آ رہی ہیں انہیں بہت جلد دور کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.