مشرقی اترپردیش میں زبردست کہرے اور ٹھنڈ سے عام زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ کہرے کا اثر سب سے زیادہ سڑکوں پر نظر آ رہا ہے۔
مئو ضلع میں صبح کے وقت سڑکوں پر وزیبلٹی صرف 50 میٹر ہی رہ گئی ہے۔ ایسی صورت میں حادثے کا امکان کافی بڑھ گیا ہے۔ سڑکوں پر چلنے والے ٹرک و دوسری گاڑیوں کو ہیڈلائٹ آن کر کے ہی چلنا پڑ رہا ہے۔ تاکہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔
کہرے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈ میں شدت نے کاشتکاروں کو فکر-مند کر دیا ہے۔ کاشتکاروں کو فصلوں کے نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ گندم کی کاشت کو سب سے زیادہ نقصان شیت لہر سے ہی ہوتا ہے۔
کہرے اور سردی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ وہ اپنے روز کے کام کاج کرنے سے بھی قاصر ہیں۔