اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے نگھاسن تھانہ حلقہ کے گاؤں رتن گنج میں ایک شرابی مالک نے اپنے دلت ڈرائیور کے 14 سالہ بیٹے کو پستول سے گولی مار دی ہے، جس کی وجہ سے نوعمر شدید زخمی ہے۔ بچے نے اپنے والد کو شراب پلانے سے منع کیا تو شرابی مالک نے بچے پر فائر کردیا۔
رتن گنج گاؤں کا رہائشی رام کمار ٹریکٹر ڈرائیور ہے۔ رام کمار راج پور گاؤں کا رہائشی ارون یادو کا ٹریکٹر چلا تا ہے۔
ارون گزشتہ رات نشے کی حالت میں رام کمار کو چھوڑنے اس کے گھر گیا تھا، رام کمار کے بیٹے کرن (14سالہ) نے اس کی مخالفت کی کہ تم شرا ب پیتے ہو اور میرے والد کو بھی شراب پلاتے ہو، کرن نے کہا کہ میرے والد کو دوبارہ شراب پلائی تو ٹھیک نہیں ہوگا۔ اتنی سی بات پر ارون غصہ ہو گیا اور پستول سے فائر کر دیا۔
کرن کو تشویشناک حالت میں سی ایچ سی لے جایا گیا جہاں علاج کے بعد اسے ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا گیا، وہاں وہ زیر علاج ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ گولی کا خطرہ ٹل گیا، اب بچے کی حالت ٹھیک ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
نگھاسن کے کوتوال نے بتایا کہ پورے معاملے میں مقدمہ درج کرکے ملزم ارون کی گرفتاری کے لئے کوش کی جا رہی ہے۔ ملزم موقع پر ہی اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ملزم کے مقامات پر چھاپے مارے کی جا رہی اور اسے جلد ہی گرفتار کر رلیا جائے گا۔