ETV Bharat / city

پرتاپگڑھ میں کورونا متاثرہ ضعیفہ کی موت - Pratapgarh in uttar pradesh

ضلع میں کورونا وائرس مثبت 156 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

old woman
old woman
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 1:57 PM IST

اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع میں جہاں روز بروز کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ایک کورونا متاثر ضعیفہ کی پیر کی شام دوران علاج ایس آر این پریاگراج میں موت ہوگئی۔ اس طرح ضلع میں ابھی تک کورونا متاثرین مہلوکین کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستوا نے بتایا کہ تحصیل کنڈہ علاقے کے برئی گاؤں کی ایک ضعیفہ گزشتہ 18 جون کو بیٹے کے ساتھ ممبئی سے گھر آئی تھی۔ جمعرات کو سانس لینے میں تکلیف کے سبب علاج کے لیئے ایس آر این پریاگراج میں داخل کرایا گیا، جہاں جمعہ کو جانچ میں کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ وہیں پیر کو دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

ضلع میں کورونا سے متاثر دس افراد کی ابھی تک موت ہو چکی ہے۔ کل متاثرین کی تعداد 156 ہے، جس میں 110 افراد صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔ بقیہ کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.