ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے دلم پوربنکٹوا کے رہائشی 78 سالہ رام کرن پرجاپتی پیشہ سے کمہار ہیں۔ انہوں نے 1997 میں ہائی اسکول امتحان پاس کیا تھا۔
ان کا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور اب 2020 کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں انہوں نے آرٹس سے انٹرمیڈیٹ امتحان پاس کرنے کا تہیا کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق گذشتہ روز انہوں نے گونڈا کے مانک پور علاقے میں واقع اے پی انٹر کالج میں ہندی ادب میں بھی امتحان دیا ہے۔
مزید آگے کے امتحان کے لیے وہ گھر پر تیاری بھی کررہے ہیں۔