بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والا ادارہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس National Commission for Protection of Child Rights نے عالمی شہرت یافتہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر اعتراض کرتے ہوئے اترپردیش حکومت سے کہا ہے کہ وہ غیرقانونی و گمراہ کن فتوؤں کی مبینہ اشاعت پر دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کی جانچ کرے Objection to Darul Uloom Deoband Website۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے کے چیف سکریٹری نے کہا کہ اگر یہ مواد نہیں ہٹایا گیا تو اس ویب سائٹ کو بلاک کر دیا جائے۔ کمیشن نے کہا کہ وہ ایک شکایت پر کارروائی کر رہا ہے۔ جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ پر کئی فتوے ہیں جو ملک کے قانون کے خلاف ہیں۔
مزید پڑھیں:
کمیشن نے چیف سکریٹری کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ ویب سائٹ پر شائع کردہ بیانات بچوں کے حقوق کے مغائر ہیں اور اس ویب سائٹ کی کھلی رسائی ان کے لئے نقصاندہ ہو سکتی ہے۔