تنظیم بالا جی بچن نے لاک ڈاؤن کے دوران بلڈ بینک میں خون کی کمی کے پیش نظر دو-دو یونٹ خون کا عطیہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاک ڈاؤن میں تمام پریشانیوں سے گزرتے ہوئے بالا جی بچپن ایک ماہ تک مسلسل روز 2 یونٹ خون کا عطیہ کرایا۔ اس دوران تنظیم کی جانب سے کل 70 یونٹ خون کا عطیہ کرایا گیا ہے۔
اس مہم کا نتیجہ یہ رہا کہ ضلع کے عوام کو خون کی کمی نہیں ہوئی اور ساتھ ہی ضلع لاک ڈاؤن میں خون کے عطیہ کے معاملے میں اول ہو گیا۔ اب ریاست کے دوسرے اضلاع کو یہاں سے خون عطیہ کرایا جا رہا ہے۔ بلڈ بینک انتظامیہ اس سے کافی خوش ہے۔ بلڈ بینک بھی بالاجی بچپن کے تعاون سے کی ستائش کر رہا ہے اور دیگر افراد سے بھی اس سمت رجوع ہونے کی درخواست کر رہا ہے۔