ETV Bharat / city

بی جے پی رکن پارلیمان کی بہو نے کی خودکشی کی کوشش - موہن لال گنج

لکھنؤ کے موہن لال گنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی بہو انکیتا نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ انکیتا نے بی جے پی رکن پارلیمان کوشل کشور کے گھر کے باہر اپنے ہاتھ کی رگ کاٹ لی۔ انکیتا کو پولیس نے فوری طور پر سول ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خودکشی کی کوشش سے قبل انکیتا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انکیتا نے اپنے شوہر آیوش پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور خودکشی کرنے کی بات بھی کہی تھی۔

ayush_ankita_bjp_mp_koshal_kishor
بی جے پی کے رکن پارلیمان کوشل کشور کی بہو کا ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 9:09 AM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان کوشل کشور کی بہو انکیتا کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں روتے ہوئے انکیتا کہتی ہیں 'میں بے قصور ہوں اور اب میرے زندہ رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ میں آپ کی زندگی میں دوبارہ کبھی نہیں آنے والی ہوں۔ میں اس دنیا سے جارہی ہوں'۔

اترپردیش کے دارالحکومت میں موہن لال گنج سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کوشل کشور کی بہو انکیتا کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں روتے ہوئے انکیتا نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور آیوش کے ساتھ اپنے ازدواجی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

وائرل ویڈیو

انکیتا اس وائرل ویڈیو میں روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور اپنے شوہر آیوش کے ساتھ اپنے رشتے کے تعلق سے بھی بات کی۔ انہوں نے خود کو بےقصور بتاتے ہوئے کہا کہ آیوش میری کوئی غلطی نہیں ہے اور تم نے میرے جینے کی کوئی وجہ نہیں چھوڑی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔ متعدد تھانوں کی پولیس انکیتا کی تلاش میں روانہ ہوگئی۔ انسپکٹر مڈیانو منوج کمار سنگھ کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انکیتا نے اپنا موبائل فون بند کر دیا ہے۔ پولیس اس کی لوکیشن تلاش کرنے میں مصروف رہی۔

5 منٹ 10 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں انکیتا نے روتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا تھا۔ میری کوئی غلطی نہیں ہے۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے۔ آیوش میں نے کیا غلطی کی ہے۔ میں نے تم سے محبت کر کے غلطی کی ہے کیا؟ تمہارے ساتھ رہی یہ غلطی کی؟ تم سے شادی کی ، یہ غلطی کی؟ خوش تھی میں جیسی بھی تھی۔ غلط کیا تم نے میرے ساتھ، میرے جینے کی وجہ نہیں چھوڑی تم نے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.