اردو کے معروف شاعر و سماج وادی پارٹی سے قانون ساز اسمبلی کے رکن وسیم بریلوی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ سماجوادی پارٹی نے قلم کو بڑی عزت بخشی ہے، اور مجھ جیسے لوگوں کو قانون ساز اسمبلی میں رکن کے طورپر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی بیان بازیوں سے پرہیز کرتے ہیں تاہم اردو کی نشر و اشاعت اور اردو شاعری اور ادب پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے موجودہ سیاسی منظر نامے پر سیاسی مسئلے پر بیان بازی سے پرہیز کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے۔
Need to Launch Decisive Campaign for the Development of Urdu
مزید پڑھیں:صوفی سنتوں کے یہاں ملے گا آج کے مسائل کا حل: وسیم بریلوی
انہوں نے کہا موجودہ وقت میں اردو کے فروغ و اشاعت کے لئے ضروری ہے کہ ہر گھر میں اردو کی تعلیم ہو، اردو داں طبقہ اس کے لئے لیے بیداری کا مظاہرہ کریں اور اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں اگرچہ اردو دوسری سرکاری زبان ہے تاہم اس پیمانے پر اس کی فروغ و بقا کے کام نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو شاعری اردو ادب اور اردو صحافت کے حوالے سے حکومتی سطح اور عوامی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے حکومت سے لے کر کے عوام تک تحریک کی ایک بڑی مہم چھیڑنے چاہیے۔