ریاست اترپردیش میں غازی پور کے بہریاباد علاقے میں کھاجےپور مٹھیا گاؤں کے نزدیک صبح کے وقت ایک دوشیزہ طالبہ کو قتل کرکے کھیت میں پھینک دیا گیا، جس کی برہنہ لاش برآمد کی گئی ہے۔
واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکڑوں افراد موقع پرپہنچ گئے، مقتولہ بارہویں جماعت کی طالبہ تھی، اس کی گردن پر زخم کے نشانات ہیں، پولیس معاملے کی تحقیات کر رہی ہے۔ دوسری طرف مشتعل گاؤں والوں نے تھانہ کے سامنے لاش رکھ کر سید پور چیریاکوٹ روڈ کو جام کردیا۔
پولس نے بتایا کہ بہریاآباد علاقہ کے کھاجےپور مٹھیا کی رہنے والی یہ دوشیزہ صبح 6 بج کر 6 منٹ پر گھر سے کچھ فاصلے پر کھیت میں قضائے حاجت کے لیے گئی تھی، ایک گھنٹہ سے زیادہ گزر جانے کے بعد جب وہ گھر نہیں لوٹی تو اس کی والدہ اس کی تلاش میں کھیت میں چلی گئیں۔ جہاں دوشیزہ کی برہنہ لاش کھیت میں پڑی ہوئی ملی، فوری طورپر اس کو رشتہ داروں نے اسپتال لے جایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
لڑکی کی حالت دیکھنے کے بعد لواحقین اور قریبی لوگوں نے اس کی عصمت دری کے بعد قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
(یو این آئی)