اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، ریاستی صدار اجے کمار للو، ریاستی نایاب صدر بنکج ملک، سٹی کانگریس کمیٹی مظفرنگر کی ضلع صدر سبودھ شرما اور شہر صدر جنید راؤف کی مشترکہ قیادت میں ریاست میں چل رہے غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت یک روزہ احتجاجی مظاہرہ گاندھی واٹیکا میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے کیا گیا۔
مظفر نگر ضلع صدر سبوت شرما نے کہا کی ہمارا ملک اس وقت کرونا وائرس کی دوسری لہر سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں حالات تشویشناک ہے، ایسے میں ریاست کے کے کئی علاقوں میں نقلی زہریلی شراب کا کاروبار زوروں سے چل رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نقلی زہریلی شراب کی وجہ سے ریاست میں اب تک سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں جبکہ ریاستی حکومت اسے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے زہریلی شراب بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔