لاک ڈاون میں محکمہ صحت کی ٹیم کورونا متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جاکر کورونا کی جانچ کر رہی ہے۔ محکمہ فائر برگیڈ کی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں سینٹائزیشن کے کام کو انجام دے رہی ہے۔ صاف صفائی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان سبھی کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ضرورت کی اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام دکانیں بند تھیں۔ پولیس اہلکار ہر مرکزی چوراہوں پر موجود رہے اور بنا ضرورت گھومنے والے لوگوں کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی گئی۔ کچھ کو ضروری ہدایت دیکر چھوڑ دیا گیا اور کچھ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
دیر رات کورونا کی موصول رپورٹ میں مظفرنگر میں کورونا کے ایک ساتھ 82 مثبت کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی آج 58 مثبت مریض صحت یاب بھی ہوئے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 860 رہ گئی۔
کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہو آئسولیٹ بھی کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ پہلے ہی تقریباً 1659 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کیا گیا ہے۔