ETV Bharat / city

Azam Khan to Contest UP Polls: اعظم خاں جیل سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیں گے - اعظم خان انتخابات میں حصہ لیں گے

اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections Polls کے لیے اب تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اترپردیش کے اہم حلقہ (37) رامپور سے سماجوادی پارٹی کے قد آور رہنما اور موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے Azam Khan Will Contest UP Polls۔ پارٹی کی جانب سے ان کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

Azam Khan to Contest UP Polls
اعظم خاں جیل سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیں گے
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 3:02 PM IST

Updated : Jan 19, 2022, 4:06 PM IST

رامپور: ریاست اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections Polls کے لیے اب تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اترپردیش کی سب سے ہاٹ سیٹ مانی جانے والی رامپور شہر حلقہ نمبر37 پر اس مرتبہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے کون امیدوار ہوگا؟ اس تذبذب کو ختم کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے رکن پارلیمان اعظم خاں Azam Khan Will Contest UP Polls کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

اعظم خاں کے نام کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی کارکنان اپنے رہنما کو کامیابی دلانے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

واضح کہ اعظم خاں فی الحال لوک سبھا کے رکن پارلیمان ہیں اور متعدد مقدمات کے تحت گذشتہ دو برس سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ اس بار وہ جیل میں رہ کر ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق دو برس سے سیتاپور جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی رامپور میں اعظم خاں کا آج بھی دبدبہ برقرار ہے، بلکہ کچھ کا تو کہنا ہے کہ اعظم خاں کی مقبولیت میں اب مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اعظم خاں رامپور شہر اسمبلی سیٹ سے 9 مرتبہ ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں جب جب سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تو وہ سب سے طاقتور وزیر بھی رہے ہیں۔

ان کے انتخابی میدان میں آنے سے دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے سامنے اپنی جیت درج کرانے سے متعلق بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

اعظم خاں کے مقابلے رامپور میں جہاں ایک طرف نواب خاندان کے چشم و چراغ سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید ہیں تو وہیں دوسری جانب حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنا امیدوار اس مرتبہ آکاش سکسینہ عرف ہنی کو بنایا ہے۔

یاد رہے کہ اعظم خاں پر جتنے بھی مقدمے درج ہوئے ہیں ان میں سے اکثر کے عرضی گزار آکاش سکسینہ ہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اترپردیش میں پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں عام آدمی پارٹی بھی ہے۔ رامپور سے فیصل خان لالا عآپ کے امیدوار ہیں۔ جبکہ بی ایس پی کی جانب سے کوئی مضبوط دعویداری ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں:UP Elections 2022: پںکی یادو کے خلاف مقدمہ درج

بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اعظم خاں کے جیل میں رہتے ہوئے رامپور کا یہ انتخاب کتنا اثرانداز ہو سکے گا۔

Last Updated : Jan 19, 2022, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.