ETV Bharat / city

مساجد آج سے آباد ہو گئیں

اتر پردیش میں 70 دنوں بعد آج سے سبھی مذہبی عبادت گاہوں کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن مساجد میں نماز ادا کرنے کے لئے کچھ شرائط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

Mosques will be inhabited from today
مساجد آج سے آباد ہوں گی
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 1:24 PM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج سے سبھی مذہبی مقامات کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مسلمانوں نے مسجد میں نماز ادا کرنے سے پہلے صاف صفائی کا خاص خیال رکھا۔

مساجد آج سے آباد ہوں گی

مسجد کھولنے سے قبل سب سے پہلے مسجد کو سینیٹائز کیا گیا، اس کے بعد فرش کی دھلائی کی گئی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مصلیوں نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے بہت شکر گزار ہیں، ساتھ ہی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، جنہوں نے عبادت کے لئے مسجد کھولنے کی اجازت دی ہے۔

Mosques will be inhabited from today
مصلی

نمازیوں نے کہا کہ ہم نے پہلے پوری مسجد کی صفائی کی اور سینیٹائز بھی کیا۔ اس کے علاوہ جو بھی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے ہم ان پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم اللہ سے دعا کریں گے کہ بھارت کے ساتھ ہی پوری دنیا سے کورونا وائرس کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے۔

Mosques will be inhabited from today
مساجد کھولنے سے قبل صفائی

مسجد کے امام نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ مسجد میں ایک وقت میں پانچ افراد سے زیادہ باجماعت نماز ادا نہ کریں۔ 15 منٹ وقفہ کے بعد چار جماعت ہو سکتی ہیں۔ مسجد میں صرف فرض نماز ادا کریں، سنت اور نفل نماز گھر میں ہی ادا کریں۔ گھر سے ہی باوضو ہو کر مسجد میں نماز ادا کرنے آئیں۔ ماسک لگا کر نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ باجماعت نماز سماجی دوری کو خیال رکھتے ہوئے ادا کی جائے گی۔ مسجد میں کثیر تعداد میں لوگ آنے سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ جو بھی شرائط ہیں، ہم ان پر عمل کریں گے اور لوگوں سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ ان پر ضرور عمل کریں تاکہ ہمیں آئندہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Mosques will be inhabited from today
مساجد کھولنے سے قبل صفائی

غور طلب ہے کہ 70 دنوں بعد مسجد میں نماز ادا کرنے کا موقع آج لوگوں کو ملے گا۔ اس کے لئے سبھی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.