ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں تقریبا چار لاکھ 78 ہزار 13 افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ 6983 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اب کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور لوگ ہسپتال سے ڈسچارج زیادہ ہو رہے ہیں۔
آج اترپردیش میں 2049 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 25 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک چار لاکھ 46 ہزار 54 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی طرح لکھنؤ سے 58627 کانپور سے 26211 پریاگ راج میں 22129 گورکھپور سے 17677 غازی آباد سے 17427 نوئیڈا سے 16268 وارانسی سے 15847 میرٹھ سے 11734 بریلی سے 11225 علی گڑھ سے 9113 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 6983 موت ہوئی، جس میں لکھنؤ میں 876 کانپور شہر میں 729 وارانسی میں 332 پریاگ راج میں 323 میرٹھ میں 319 گورکھپور میں 307 مراد آباد میں 167 بریلی میں 154 آگرہ میں 145 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 24858 ہیں، لکھنؤ میں 3225 میرٹھ میں 1350 وارانسی میں 1300 پریاگ راج میں 1225 کانپور میں 829 گورکھپور میں 862 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم پر اب بریک لگا گیا ہے، پہلے جہاں چھہ ہزار سے زائد کورونا مثبت کیسز سامنے آرہے تھے، وہیں اب تقریباً دو ہزار ہی مثبت کیسز آرہے ہیں۔