اترپردیش کے بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی اپیل پر کسانوں کی حمایت میں ٹریکٹر کے ذریعہ ترنگا ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس ٹریکٹر ریلی کو روکنے کے لیے شہر میں کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی۔ ایس پی کارکنان کی لاکھ کوششوں کے باوجود انتظامیہ نے ٹریکٹر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی۔
ضلع کی کچھ تحصیلوں میں ایس پی کارکنان نے ٹریکٹر ریلی نکالنے میں کامیاب ہوئے لیکن پولیس نے انہیں زیادہ آگے نہیں بڑھنے دیا۔
سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی راجیش یادو نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس ہمیں آئینی حقوق کے تحت پر امن احتجاج بھی نہیں کرنے دے رہی ہے۔
کافی وقت گزرنے کے بعد بھی سماجوادی پارٹی کے دفتر پر کوئی ٹریکٹر نہیں پہنچ سکا جس کے بعد ایم ایل سی راجیش یادو نواب گنج سے واپس اپنے علاقے چلے گئے۔ اس طرح شہر کی تحصیل میں کوئی بھی احتجاج نہیں ہو سکا۔
سماجوادی پارٹی کے ذرائع کے مطابق دیگر تحصیلوں میں کچھ ایس پی کارکنان نے ٹریکٹر پریڈ نکالنے میں کامیاب تو ضرور ہوئے تھے لیکن انہیں پولیس نے زیادہ آگے نہیں بڑھنے دیا۔ پولیس کی روک تھام کی وجہ سے ضلع کی کسی بھی تحصیل تک ایس پی کارکنان ٹریکٹر پریڈ لیکر پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔