ہردوئی کی گوپاماؤ اسمبلی سے ایم ایل اے شیام پرکاش نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کی بیٹیوں پر بد زبانی کرتے ہوئے اپنے فیس بک وال پر لکھا ہے کی بیٹی بچاؤ کے نام پر ٹی وی ڈیبیٹس اور سوشل سنگٹھن کا چولا پہن کر بھونکنے والوں اور ہر بات میں باپ اور بے گناہوں کو کٹگھرے میں کھڑا کرکے فیصلہ سنانے والوں کہاں مر گئے ہو؟ ذرا سامنے آکر اس پر بھی چللاؤ ۔ ایک باپ اور عزت دار انسان سماج اور دنیا میں کیسے زندہ رہ سکتا ہے؟
بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے شیام پرکاش کا یہ کوئی پہلا قصہ نہیں ہے بلکہ کی اس سے پہلے بھی وہ کئی مرتبہ ٹویٹر اور تمام سوشل میڈیا کے ذریعے غلط بیان بازی کر چکے ہیں۔
ان حماقت خیز مسائل کے بعد کئی مرتبہ شیام پرکاش کو بے عزت بھی ہونا پڑا لیکن آج تک ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی شاید اسی لیے یہ شخص ابھی بھی بے لگام ہے۔
شیام پرکاش کی اس پوسٹ کی وجہ سے سیاسی پنڈتوں کے درمیان بحث و مباحثہ گرم ہو چکی ہے۔