کانگریس ضلع صدر محمد محسن کی قیادت میں کانگریس کارکنان ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے لیکن ان کے موجود نہ ہونے کی حالت میں انہوں نے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کو میمورنڈم دیا۔
گورنر کو مخاطب میمورنڈم کے ذریعہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ تمام اسکولوں میں چار ماہ کی فیس معاف کی جائے اور پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو 8 ہزار روپیہ ماہانہ دیا جائے۔
کانگریس کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن سے وکلا کی آمدنی بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔ اسلیے انہیں بھی حکومت 10 ہزار ماہانہ کی مالی مدد دے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے 'کسان سمان ندھی' سے باہر کسانوں کے لیے بھی مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ریاستی کانگریس کے ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے تمام معاشیت ٹوٹ گئی ہے اور حکومت اس کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے راہل گاندھی کی بات مان کر عوام کو سیدھے مالی مدد دینے کا کام کیا ہوتا تو یہ حالت نہ ہوتی ہے۔