ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی سے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے دھان خرید مرکز کے ملازم سے بھلے بدسلوکی کی ہو، بھلے ہی وائرل آڈیو میں انہیں گالی دیتے سنا گیا ہو، لیکن اس کے باوجود انہیں چوطرفہ حمایت مل رہی ہے اور اس کام کے لیے ان کی ستائش بھی کی جارہی ہے۔
سنیچر کو راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس) کی کسان تنظیم بھارتیہ کسان سنگھ نے رکن پارلیمان کو سند دیکر اعزاز سے سرفراز کیا۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کی شام رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے پارٹی کارکنان کی شکایت پر بھلول دھان خرید مراکز کے اے ایس ایم آئی (دھان خرید ملازم) کو بدعنوانی اور بدنظمی کی شکایت پر نہ صرف فٹکار لگائی تھی، بلکہ اس بات چیت کے وائرل آڈیو میں وہ گالی دیتے ہوئے صاف سنائی دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ دھان خرید مراکز پر اُس وقت اس قدر بدنظمی اور بدعنوانی تھی کہ تمام عوام کو رکن پارلیمان کا گالی دینا بھی مناسب محصوص ہو رہا تھا۔
سنیچر کو تو نہایت بہ ادب اور ڈسپلن مانی جانے والی تنظیم آر ایس ایس کی کسان ونگ بھارتیہ کسان سنگھ کی جانب سے اوپیندر راوت کو پھولوں کی ہار پہناکر نہ صرف ان کا اعزاز کیا گیا بلکہ ان کے لیے انہیں باقاعدہ سند بھی دی گئی۔