ETV Bharat / city

سونیا گاندھی کی تجویز پر میڈیا برہم - سونیا گاندھی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دو برس تک میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات نہیں دینے کی تجویز پیش کی ہے جس پر میڈیا اداروں نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔

sonia gandhi
sonia gandhi
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 10:20 PM IST

آل انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نيوز پیپرس فیڈریشن کے قومی صدر گریندر سنگھ نے کہا کہ 'محترمہ گاندھی کے میڈیا کو اشتہارات نہ دیے جانے کی تجویز مکمل طور پر ناقابل عمل اور میڈیا مخالف ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایسی تجویز موجودہ تناظر میں اخبارات کے سامنے پیدا ہوئے، نازک حالات کے پیش نظر مناسب نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اخبارات کی اشاعت پہلے ہی سخت بحران کے دور سے گزر رہی ہے۔ ملک میں پرنٹ میڈیا گزشتہ کئی برسوں سے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ کئی اخبارات پہلے ہی بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران اخبارات میں استعمال ہونے والے نیوز پرنٹ پر لگائے گئے گوڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نے پبلشرز کی کمر توڑ دی ہے۔ سرکاری اور نجی شعبے کے اشتہارات سے مسلسل آمدنی کی رسیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں ملک کی قومی سیاسی پارٹی کی صدر کا ایسا رویہ ملک کے میڈیا نظام کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔'

مسٹر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ ایسی تجاویز کو نظر انداز کریں اور ملک کے مفاد میں فیصلے لیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہے او ملک کی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے پورا ملک متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ادارے خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اخبار اپنے ذاتی وسائل کے زور پر ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اس بحران پر جلد فتح حاصل کر لے گا۔

واضح رہے کہ محترمہ گاندھی نے منگل کو وزیر اعظم کو اپنی پانچ نکاتی تجاویز کا خط ارسال کیا تھا جن میں مالیاتی اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ دو برس تک میڈیا کو اشتہارات جاری نہ کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.