ETV Bharat / city

مولانا احمد شمس الدینؒ کا 41 واں عرس سادگی سے منایا گیا

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 3:32 PM IST

Updated : Aug 11, 2021, 4:28 PM IST

جونپور میں قانون شریعت کتاب کے مصنف و معروف عالم دین قاضی و مولانا احمد شمس الدین کا 41 واں عرس سادگی کے ساتھ منایا گیا-

مولانا احمد شمس الدینؒ کا 41 واں عرس سادگی سے منایا گیا
مولانا احمد شمس الدینؒ کا 41 واں عرس سادگی سے منایا گیا

اترپردیش میں ضلع جونپور کے تھانہ لائن بازار حلقہ میں معروف عالم دین اور قانون شریعت کتاب کے مصنف احمد شمس الدینؒ کا 41 واں عرس سادگی کے ساتھ کووڈ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے منایا گیا۔

کورونا وبا کی وجہ سے عرس کے موقع پر ہونے والے دیگر تمام پروگرامز منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ صرف مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی اور چادر و گلپوشی کا اہتمام مولانا محی الدین احمد ہشام کی سر پرستی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان اور کورونا وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں زائرین میں تبرک تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جونپور: سادگی کے ساتھ فاضل شاہ کا عرس منایا گیا

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مولانا احتشام قادری نے بتایا کہ ’آج ہم سبھی قاضی مولانا احمد شمس الدین کے عرس کے موقع پر جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حالات میں علم دین سے دوری پر افسوس کا اظہار کیا اور تمام مسلمانوں سے اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں بچوں کو عالم، حافظ بنانے پر زور دیا۔ احتشام قادری نے کہا کہ مرحوم نے جو کتاب قانون شریعت لکھی تھی آج دنیا کے مختلف مقامات پر اس کی اشاعت کی جارہی ہے اور لاکھوں مسلمان اس سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.