اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی شہر کے ابتدا میں بنا ہوا ڈوائڈر حادثات کی وجہ بن گیا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین سڑک حادثے ہو چکے ہیں اور انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
ستم ظریفی یہ کہ یہ ڈوائڈر ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ سے چند قدم کی دوری پر ہی موجود ہے۔ اور ضلع انتظامیہ کو اس بابت مطلع بھی کیا جا چکا ہے لیکن اس تعلق سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھائے جانے کے سبب نتیجتا ایک اور سڑک حادثہ ہو گیا۔ گذشتہ پانچ اپریل کو ایک ٹرک اس ڈوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گیا۔
آس پاس کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ایک بولیرو کار ڈوائڈر سے ٹکرا گیا اس کے علاوہ ایک ایک انڈر ٹیکنگ بس ڈوائیڈر سے ٹکرا گیا غنیمت یہ رہی کہ ان تینوں حادثات میں کسی طرح کی ہلاکت نہیں ہوئی
مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ڈوائڈر کے نزدیک روشنی کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں ہونا بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔
حادثات کو دعوت دیتا ڈوائڈر
ٹریفک نظام کو درست رکھنے کے لیے ڈوائڈر بنائے جاتے ہیں لیکن جب وہی ڈوائڈر لوگوں کی جان کے درپے ہو جائے اور حادثات کا باعث بن جائے، علاوہ ازیں کے ضلع انتظامیہ بھی اس مسئلے پر غفلت کی نیند سوتا رہے۔