ریاست اترپردیش میں آٹھ ماہ بعد آج سے درجہ 9 تا 12 ویں جماعت تک کے تمام اسکولز و مدارس کھل چکے ہیں۔ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا لیکن اب ان لاک 5 کے نفاذ کے بعد ان تعلیمی نظام کو بحال کیا جا رہا ہے۔
ضلع رامپور میں ایک جانب جہاں اسکولوں میں بہت ہی کم طلبہ و طالبات کی تعداد نظر آئی وہیں مدارس میں ابھی آف لائن تعلیمی نظام بحال نہیں ہو سکا ہے۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکول اور مدارس جاری
دراصل دینی مدارس میں مقامی طلبہ کے ساتھ ہی دور دراز علاقے اور دیگر ریاستوں کے طلبہ کی بھی خاصی تعداد ہاسٹل میں رہ کر تعلیم حاصل کرتی ہے۔ اس لئے مدارس انتظامیہ کو بچوں کے والدین سے منظوری پروفارما بھروانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔