پولیس ترجمان نے بتایا کہ مڑیاؤں علاقے سے پانچ، مہانگر او رعلی گنج علاقے سے تین ۔تین، گوسائیں گنج، حسن گنج، نگرام اور کاکوری علاقے سے 2۔2 جبکہ گومتی نگر، قیصر باغ سے ایک ۔ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گومتی نگر پولیس نے عصمت دری اور پاکسو ایکٹ کے ملزم کو آج گرفتار کیا ہے جبکہ پی جی آئی علاقے سے پولیس نے پانچ گرام اسمیک کے ساتھ ایک ملزم کوگرفتار کیا ہے۔
چنہٹ،موہن لال گنج اور حسن گنج علاقے سے ایک ۔ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔