ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک عجیب و غریب خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی دونوں آئی ٹی آئی کے اسٹوڈنٹ ہیں، ان دونوں کے مابین کچھ آپسی نوک جھونک ہوئی اور پھر بعد میں عاشق لڑکے نے ہوٹل پہنچ اپنی معشوقہ کے سامنے پھانسی کا ڈراما کیا، لیکن لاپرواہی کے سبب ڈرامہ حقیقت میں بدل گیا اور عاشق کی موت ہوگئی۔ فی الحال پولیس معاملے کی تلاش میں لگی ہے
دراصل رام نگر کوتوالی حلقے کے فیض اللہ پور کا رہنے والا نوجوان سنیل یادو ولد برجیش یادو مسولی تھانہ حلقے میں واقع آئی ٹی آئی کا طالب علم تھا، وہیں تعلیم حاصل کر رہی ایک طالبہ سے سنیل کا عشق چل رہا تھا۔ دونوں میں کسی بات کو لےکر نہ اتفاقی تھی۔
دوشنبہ کی شام دونوں بارہ بنکی شہر میں چھایا چوراہے پر واقع میہر لاج ئے اور وہاں ایک کمرا بک کرایا، بعد میں سنیل یادو کی لاش اسی کمرے میں دوپٹے سے ایک ہک میں لٹکی ملی۔
مزید پڑھیں:
کیلیفورنیا میں فائرنگ سے سات افراد زخمی
پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہونچ کر معائنہ کیا،پولیس کے مطابق حراست میں لی گئی محبوبہ نے بتایا کہ' وہ اس کے سامنے پھانسی کا ڈراما کر رہا تھا، لیکن اچانک اس کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ ہلاک ہو گیا۔ فی الحال پولیس کو لڑکی کی بات پر پورا یقین نہیں ہے لہذا، واردات کے تمام پہلوؤں پرغور کرکے تفتیش کررہی ہے۔