غیر قانونی شراب ریاست ہرایانہ سے لائی جا رہی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ شراب دیوریہ لے جائی جا رہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق رام سنیہی گھاٹ تھانہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہریانہ سے شراب لدا ایک ٹرک دیوریہ کے لئے روانہ ہوا ہے۔ پولیس نے انگدپور کے پاس چیکنگ کے دوران ٹرک سے 700 پیٹی ناجائز انگریزی شراب برآمد کی۔
ان تمام پیٹیوں میں 180 ایم ایل کی 33600 پلاسٹک کی شیشیوں میں شراب ہے۔شراب کی قیمت 30 لالھ روپیہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ہریانہ کے سونیپت کے رہنے والے سندیپ عرف کاکا کو گرفتار کیا ہے۔