ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے راجیش تیواری نے کہا کہ کانگریس میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسے لیڈر موجود ہیں جن پر ہم سب کو اعتماد ہے اور عوام بھی انہیں لیڈر کو تسلیم کرتی ہے۔
انہوں مزید کہا کہ ہم سے زیادہ لیڈرشپ کا بحران بی جے پی میں ہے۔ اگر نریندر مودی کو چھوڑ دیا جائے تو ریاستوں میں لیڈرشپ کی حال صفر ہے۔
راجیش نے کہا کہ پنجاب میں ابھی جو تبدیلی کی گئی ہے، وہ مقامی رکن اسمبلی کے مطالبے پر کی گئی ہے جبکہ بی جے پی اب تک پانچ ریاستوں کے وزیراعلیٰ بدل چکی ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ پارٹی کے اندر کے لوگ ہی لیڈرشپ پر سوال کرتے ہیں۔ راجیش تیواری نے کہا کہ ہماری پارٹی میں جمہوری نظام ہے جس کی وجہ سے سب کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔
مختلف پارٹیوں کے ذریعہ یوپی میں منعقد کرائے جا رہے دانشور اجلاس کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک خاص طبقے کو اپنی جانب راغب کرنے کے مقصد سے یہ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو یہ سب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کانگریس نے تمام طبقوں کے لئے کام کیا ہے اور یہ سب جانتے ہیں۔ اسلئے وہ کانگریس کی جانب آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
لکھنؤ: پیس پارٹی اور راشٹریہ علماء کونسل کا اتحاد، دیگر سیاسی پارٹیوں کو اتحاد کی دعوت
اتحاد کے سوال پر راجیش تیواری نے کہا کہ کانگریس کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بوتھ سطح تک اپنا تنظیمی ڈھانچہ بہتر کیا ہے، اسلئے کانگریس کو کمزور سمجھنا بھول ہے۔