ETV Bharat / city

یوم مزدور: پونے سے پیدل نکلے مزدور 25 دن میں امبیڈکرنگر پہنچے

اترپردیش کے امبیڈکر نگر ضلع میں مزدور پونے سے پیدل چل کر 25 دن میں امبیڈکر نگر پہنچے ہیں۔ سبھی مزدور سدھارتھ نگر کے رہائشی ہیں۔

Labor Day: Workers who set out on foot from Pune reached Ambedkar Nagar in 25 days
یوم مزدور: پونے سے پیدل نکلے مزدور 25 دن میں امبیڈکرنگر پہنچے
author img

By

Published : May 1, 2020, 5:39 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کی نقل مکانی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ پونے سے سات سے زیادہ مزدور 25 دن میں پیدل سفر کر امبیڈکر نگر پہنچے ہیں۔ ان سبھی کا آبائی شہر سدھارتھ نگر ہے۔

پونے سے پیدل آرہے ان مزدوروں کو راستے میں نہ کسی نے روکا نہ ہی ان کی کہیں جانچ ہوئی ہے۔ مہاراشٹرا سے رخصت ہونے کے بعد صرف پریاگراج ضلع میں کچھ سماجی کارکنوں نے انہیں کھانا کھلایا اور پھر تمام مزدور اپنے سفر پر روانہ ہوگئے۔

ان مزدوروں نے بتایا کہ وہ رنگائی (رنگریزی)کا کام پونے میں کرتے تھے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب بند ہوگیا ہے۔ ایسی صورتحال میں کھانے پینے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس لئے ہم نے وہاں سے چلنے کا فیصلہ کیا۔

مزدور امت ساہنی نے بتایا کہ راستے میں صرف ہمارے آدھار کارڈ کو ہی دیکھ کر جانے دیا گیا، لیکن کہیں بھی تحقیقات نہیں کی گئی، جبکہ ریاست کا کہنا ہے کہ راستے میں مزدوروں کے کھانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں اور متعدد مقامات پر جانچ بھی کی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.