ETV Bharat / city

کوشامبی: پولیس ٹیم پر حملہ، داروغہ۔سپاہی زخمی - کرشنا راج سنگھ اور سپاہی دلیپ سنگھ زخمی

اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سینی علاقے کے نرسنگھ پور کچھوا گاؤں میں چوری کے نامزد ملزمین کے گھر دبش دینے پہنچی پولیس ٹیم پر ملزمین کے اہل خانہ نے حملہ کردیا جس میں ایک داروغہ اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

Attack on police team, soldier injured
پولیس ٹیم پر حملہ، داروغہ۔سپاہی زخمی
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:15 PM IST

پولیس نے اس معاملے میں دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کر کے تین لوگوں کو گرفتا رکیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نرسنگھ پور کچھوا گاؤں کے پنٹو اور سنٹو دو سگے بھائی ہیں۔ کچھ دن پہلے شیتلا دھام کڑا تھانہ علاقے کے دارانگر قصبہ واقع ایک بجلی کے ٹرانسفارمر کا تیل چوری کر نے کے معاملے میں ان کے خلاف نامزد رپورٹ درج تھی۔جن کی گرفتاری کے لئے بدھ کی رات شیتلا دھام کڑا کی پولیس ٹیم نے گھر پر چھاپہ ماری کی۔
دونوں ملزمین گھر سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مشتعل اہل خانہ نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس میں داروغہ کرشنا راج سنگھ اور سپاہی دلیپ سنگھ زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں کئی تھانوں کی پولیس پہنچ گئی۔ پولیس نے دو خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.