سپرنٹندنٹ آف پولیس اشوک کمار نے بدھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے و ان کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے ہیں۔
پولیس نے160 گاڑیوں کا چالان کر کے 17 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر چار ایف آئی آر درج کر کے 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی پولیس اپنے تھانہ علاقے اور قومی شاہراہ و لنک شاہراہوں پر لگاتار پٹرولنگ کررہی ہے۔