روزگار میلے میں مختلف کمپنیوں نے ہزاروں امیدواروں کا انٹرویو لیا اور انہیں مختلف عہدوں کے لئے منتخب کیا۔
اودھ آئی ٹی آئی کالج میں منعقد اس روزگار میلے میں کریش ٹیلی گرام کمپنی، ویلپسن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، میگا مائینڈ سالیوشن اور یوریکا فاربس جیسی کمپنیوں نے مختلف شہروں کے سینکڑوں عہدوں کے لیے امیدواروں کا انٹرویو لیا۔
انٹرویو دینے کے لئے ضلع کے علاوہ گونڈہ، بہرائچ، ایودھیا اور سلطانپور تک سے تعلیم یافتہ افراد پہونچے تھے۔ خاص بات یہ تھی کی یہ میلہ آئی ٹی آئی طلبا کے ساتھ تمام قسم کے تعلیم یافتہ بےروزگاروں کے لئے تھا۔
میلے میں شرکت کرنے والے بےروزگاروں نے میلے کو مثبت بتاتے ہوئے اس کی ستائش کی۔ ان کے مطابق اس سے بےروزگاروں کو نوکری کے لئے بڑے شہروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
وہیں کمپنیوں کے افسران نے بھی میلے کی ستائش کی۔ ان کے مطابق ان میلوں سے انہیں ہر قسم کے کامگار مل جاتے ہیں۔