ETV Bharat / city

ایودھیا کی ترقی کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ قابل تعریف: اقبال انصاری

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 8:35 PM IST

بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایودھیا ترقیاتی منصوبہ کی تعریف کی'۔

iqbal-ansari-said-pm-narendra-modi-and-cm-yogi-will-develop-ayodhya

ایودھیا: وزیر اعظم مودی نے سنیچر کے روز ایودھیا کی ترقی کے منصوبہ کا ویڈیو کانفرنس سے جائزہ لیا۔ اترپردیش کے حکام نے اس موقع پر ایودھیا کی ترقی سے منسلک منصوبوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔ ایودھیا کی ایک روحانی مرکز، عالمی سیاحت کا مرکز اور ایک پائیدار اسمارٹ سٹی کے طورپر کیا جارہا ہے۔

ویڈیو

ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے عہدیداروں سے ان موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے ایودھیا کی ترقی کے لیے بنائے گئے منصوبے کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی کے ترقیاتی منصوبے پر سنتوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری نے بھی ترقیاتی منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی جس طرح ایودھیا کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں، وہ قابل ستائش ہے'۔

اقبال انصاری نے کہا کہ ثقافتی شہر ایودھیا مختلف مذاہب کے عقیدے کا مرکز ہے۔ یہیں سریو ندی، ہنومان مندر، بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔ اس کے علاوہ، بہت سے دوسرے مذاہب کے مقامات بھی یہاں ہیں۔ اس شہر کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا لیکن اب ایودھیا میں رام مندر تعمیر ہورہا ہے۔ لہذا ایودھیا کی ترقی کی امید ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جس طرح سے ترقیاتی منصوبے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بہت جلد ایودھیا کی تصویر بدلنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایودھیا کی ترقی کے بارے میں اتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اقبال انصاری نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد سیاحت اور روحانیت کے معاملے میں ایودھیا پوری دنیا میں مشہور ہوگا اور لوگ یہاں آنا چاہیں گے۔'

مزید پڑھیں: ایودھیا ہر بھارتی کے دل میں بسا ہے: مودی

ہم آپ کو بتادیں کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ یہاں عقیدت مندوں اور سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، یہاں کی سڑکوں کی توسیع کی جارہی ہے۔ نقل و حمل کے ذرائع کو بہتر بنانے، جارہے ہیں، ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسوں کے علاوہ مندروں، گھاٹوں کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.