ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 22 جنوری سے چار فروری تک چلنے والے 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا۔
واضح رہے کہ 24ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ لکھنؤ میں آج کیا گیا۔
خیال رہے کہ ہنر ہاٹ ملک کے ہنر مند دستکاروں، شلپ کاروں کی دیسی مصنوعات کو موقع اور بازار فراہم کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
چوبیسویں ہنر ہاٹ میں پورے ملک سے تقریباً پانچ سو لوگوں نے سٹال لگایا ہے، ان میں ملک کے بہترین دستکاروں نے چکن کاری، زردوزی کاریگری، بنارسی ساڑیاں، لاکھ کی چوڑیاں، چمڑے کے بیگ اور دوسری مصنوعات کی نمائش اور عوام کے خریدنے کے لیے ہیں۔
بھارت میں دستکاروں، فنکاروں کی شاندار وراثت ہے ایسے ہنر مندوں کے لیے ہنر ہاٹ ایک شاندار پلیٹ فارم ہے جہاں ان کے ہنر کو ایک منفرد شناخت مل رہی ہے۔
وزارت برائے اقلیتی امور ہنر ہاٹ کے ذریعے کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کے سبھی ہنرمندوں کو موقع فراہم کرا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ لکھنؤ میں منعقد یہ 24 واں ہنر ہاٹ ہے تاہم اگلا ہنر ہاٹ میسور میں منعقد کیا جائے گا۔