ETV Bharat / city

ہنر ہاٹ بہترین پلیٹ فارم لیکن۔۔۔

ہنر ہاٹ 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ لکھنؤ میں 22 جنوری سے شروع ہوا تھا جو چار فروری کو ختم ہونا تھا لیکن بہتر نتائج برآمد ہونے کے بعد اس کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔

ہنر ہاٹ ہمارے لیے شاندار پلیٹ فارم ہے، چیزوں کو اچھی قیمت ملتی ہے

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 2:30 PM IST

ریاست اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 24 واں ہنر ہاٹ لگا ہے۔ ہنر ہاٹ چار فروری کو ختم ہونا تھا لیکن بہتر نتائج سامنے پر اسے سات فروری تک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

ہنر ہاٹ بہترین پلیٹ فارم لیکن روزگار نہیں دیتا

واضح رہے کہ اس ہنر ہاٹ میلے میں 500 سے زائد ہنرمند ملک کی تمام ریاستوں سے آئے ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں چنڈی گڑھ سے آئے محمد اسلام قالین کے شاندار کاریگر ہیں، انہوں نے کہا کہ 'ہنر ہاٹ ہمارے لیے شاندار پلیٹ فارم ہے، جہاں ہماری چیزوں کو اچھی قیمت ملتی ہے'۔

ہنر ہاٹ کا انعقاد 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ لکھنؤ میں 22 جنوری سے شروع ہوا

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کے چنڈی گڑھ سے آئے محمد اسلام نے بتایا کہ 'ہمارے یہاں لمبے عرصے سے قالین بنانے کا کام ہو رہا ہے۔ ہم لوگ قالین کسٹمر کی مانگ پر تیار کرتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے واٹس اپ پر ڈیزائن بھیجتے ہیں اور آرڈر ملنے پر قالین کسٹمر کے گھر کوریئر کے ذریعے بھیجتے ہیں لیکن اس سے پہلے قیمت وصول کرلیتے ہیں'۔

لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 24 واں ہنر ہاٹ لگا ہے

انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ سے لوگوں کو موقع ملتا ہے اور اس طرح سے لوگوں کا کاروبار چلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہنر ہاٹ میں کسٹمر ہماری قالین کو دیکھ کر آرڈر دیتے ہیں لیکن ہم لوگوں کو فی الحال آن لائن آرڈر نہیں ملتا۔ ہم لوگ قالین کسٹمر کی مانگ پر تیار کرتے ہیں'۔

ہنر ہاٹ ہمارے لیے شاندار پلیٹ فارم ہے، چیزوں کو اچھی قیمت ملتی ہے
ہنر ہاٹ ہمارے لیے شاندار پلیٹ فارم ہے، چیزوں کو اچھی قیمت ملتی ہے

محمد اسلام نے بتایا کہ لکھنو کا ہنر ہاٹ بہت اچھا ہے یہاں پر کثیر تعداد میں خریدار آ رہے ہیں۔ ہنر ہاٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ جہاں پر بھی لگتا ہے اپنی الگ شناخت بنالیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے یہاں قالین ہاتھ اور مشین سے بنائی جاتی ہے لیکن ہاتھ سے بنی قالین زیادہ قیمتی ہوتی ہے'۔

ہنر ہاٹ میلے میں 500 سے زائد ہنرمند ملک کی تمام ریاستوں سے آئے ہوئے ہیں

محمد اسلام نے بتایا کہ کسٹمر کی مانگ پر 'ہم لوگ پانچ دنوں سے لے کر پانچ سے چھ ماہ میں قالین تیار کردیتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ جب 'ہمیں خصوصی آرڈر ملتا ہے تو کافی وقت لگتا ہے اور اس سے آمدنی بھی زیادہ ہوتی ہے'۔

چنڈی گڑھ سے آئے محمد اسلام قالین کے شاندار کاریگر ہیں

محمد اسلام بتاتے ہیں ہنر ہاٹ 'ہمارے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے یہاں ہمیں اچھے کسٹمر ملتے ہیں جس سے آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن صرف ہنر ہاٹ کے ذریعے کاروبار نہیں چل سکتا'۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی ایسا بندوبست کیا جائے جس سے سال بھر کام چلتا رہے اور لوگوں کو روزگار بھی ملتا رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.