ETV Bharat / city

'پی ایم کیئر فنڈ کو ’ایمانداری‘ سے خرچ کیا جائے' - کورونا وائرس وبائی بیماری

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اسکول کھولے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے طلباء کی آن لائن درس و تدریس کے لئے انتظامات کیے جانے کی اپیل کی۔

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 4:18 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کو ’’ایمانداری‘‘ کے ساتھ پی ایم کیئرز فنڈ کو ’’پبلک کیئر فنڈ‘‘ میں تبدیل کرنا چاہئے اور طلبا کے لیے آن لائن تعلیم کے لیے انتظامات کیے جانے چاہئیں۔

اکھلیش یادو نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’انتخابی ریلیوں کے دوران لاکھوں ایل ای ڈی ٹی وی (LED TV) نصب کرنے والی موجودہ (مرکزی) حکومت کے پاس کیا طلباء اور اساتذہ کے لیے آن لائن درس و تدریس کے انتظامات کے لیے فنڈز مہیا نہیں۔‘‘

ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’بھاجپا حکومت کو ایمانداری کے ساتھ پی ایم کیئرز فنڈ کو پبلک کیئر فنڈ میں تبدیل کرکے ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے۔‘‘

انہوں نے اپنے اقتداد کے دوران طلبا میں مفت لیپ ٹاپ، کمپیوٹر تقسیم کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

اس سے قبل یادو نے منگل کو ٹویٹ کرتے ہوئے کورونا وائرس وبائی بیماری کے دوران تعلیمی ادارے کھولنے جانے کے مشورے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ محفوظ آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: ’’وبائی بیماری کورونا وائرس کے دور میں درس و تدریس کے لئے اسکول کھولنا محفوظ متبادل نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ غریب خاندانوں سے وابستہ طلباء کو بجلی، اسمارٹ فون، اور نیٹ ورک مہیا کرے۔ نیز اساتذہ کو مفت ہارڈوئیر مہیا کیے جائیں تاکہ وہ گھر پر ہی طلباء کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیم فراہم کر سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.