ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اب تک کورونا کے ریکارڈ 53 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، دریں اثنا سات مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اسی کے ساتھ یہاں مثبت مریضوں کی کل تعداد 214 ہو گئی ہے، یہاں اب تک 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق آج 367 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 53 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر تمام کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زیادہ کیسز
بتایا جاتا ہے کہ 53 مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس میڈیکل کالج سے تقریبا 370 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، ضلع مجسٹریٹ سیلوا کمار نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس بابت مطلع کیا، اور اس تعلق سے مزید تفصیلات اے ڈی ایم آلوک کمار نے فراہم کی۔