نوئیڈا میں ریاستی وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے کوویڈ ہسپتال کا معائنہ کیا اور یہاں شریک مریضوں سے بات چیت کی اور ان کی صحت سے آگاہی حاصل کی۔ جبکہ ڈاکٹرز سے علاج و معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔
جئے پرتاپ سنگھ نے ڈسٹرکٹ جوائنٹ ہسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے ڈائلیسس مشین کا افتتاح انجام دیا۔ ضلعی ہسپتال میں 3 بیڈز پر ڈائلیسس مشینیں نصب کی گئیں۔
اس موقع پر انہوں نے بہت جلد مزید 8 بیڈز پر ڈائلیسس مشینیں نصب کرنے کا اعلان کیا اور اس سلسلہ میں عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے سیکٹر 59 میں واقع سائٹ کا بھی معائنہ کیا جہاں کوویڈ 19 کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم کام کر رہا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کوویڈ وبا کے دوران پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے بہتر انداز میں خدمات انجام دی گئیں جو قابل تعریف ہے جس کے بہتر نتائج ضلع میں برآمد ہو رہے ہیں۔