در اصل حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ حج 2020 سے متلعق سعودی حکام کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، حج کمیٹی آف انڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ جو عازمین حج اپنے سفر کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں انہیں ادا کی گئی رقم کا سو فیصد واپس کیا جائے گا، عازمین حج کو اپنے سفر کو منسوخ کرنے کے لیے ایک فارم پر کرنا ہوگا۔
اس سلسلے میں عازمین اور ٹریویل ایجنسی کے ذمہ داران فارم بھرنے کے لیے مطلوبہ دستاویز جمع کر رہے ہیں اور فارم پر کر رہے ہیں۔
عازمین حج کے اہل خانہ کے مطابق کووڈ 19 کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ درست ہے۔
غور طلب ہے کہ رواں برس مئو ضلع سے کل 354 عازمین حج نے فارم جمع کیے تھے جن میں عازمین نے دو قسط میں اپنی روقومات بھی جمع کر چکے ہیں۔'