رام پور: پیغمبر اسلام حضرتﷺ کا یوم پیدائش 12 ربیع الاول کو دنیا بھر کے مسلمان خصوصی طور پر اہتمام کرتے ہیں۔ دعوت و تبلیغ کی سرگرمیاں انجام دینے والی تنظیم ولڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج یعنی ورک نے عام انسانوں تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے مقصد سے 12 ربیع الاول کو یوم رحمت کے طور پر منانے کے لئے عالمی سطح پر مہم کا آغاز کیا۔
اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع تنظیم کے صدر دفتر پہنچ کر ہم اس کا جائزہ لیا۔ماہ ربیع الاول کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس ماہ کو خصوصی طور پر حضرتﷺ کی ولادت کی مناسبت سے جانا جاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق 12 ربیع الاول کو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان 12 ربیع الاول کا خصوصی طور پر اہتمام کرتے ہیں۔ ہندوستان سمیت کئی ملکوں میں مسلمان اس دن کو عیدملاد النبیﷺ کے طور پر بھی مناتے ہیں۔
دعوت و تبلیغ کے لئے سرگرم رہنے والی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج یعنی ورک کے رضاکاروں نے 12 ربیع الاول کو International Compassion Day یعنی عالمی یوم رحمت کے طور پر منانے کی ایک عالمی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کی کچھ تصاویر اس طرح سے سامنے آ رہے ہیں۔
مہم کی کنوینر سمو طارق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یوم رحمت کا اہتمام کئے جانے کے مقاصد بتائے۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو دنیا بھر میں مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کا اہتمام کرتے ہیں لیکن جس طرح سے قرآن میں اللہ تعالی نے آپؐ کو رحمت اللعالمین کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اعظم خاں کی رہائی کے لئے خون سے لکھے خط کا صدر جمہوریہ نے دیا جواب
مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کو بھیجا گیا جیل
یوم رحمت کے لئے چلائی جا رہی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر آن لائن مہم چلاکر یوم رحمت کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ چھوٹی چھوٹی ویڈیو کلپس تیار کرکے رحمت عالم کی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس دن ضرور کوئی ایک رحمت کا کام کیا جائے جس سے اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے آ سکے۔