ETV Bharat / city

دھوکہ دہی سے موٹر سائیکل فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - اتر پردیش

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی سے پولیس نے گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کیا ہے اور 77 موٹر سائیکل برآمد کی ہیں۔

arrested
arrested
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:39 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے دیہی علاقوں میں دھوکہ دھڑی کے ذریعہ کم قیمت پر موٹر سائیکل فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کیا ہے اور 77 موٹر سائیکل برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس ریکیٹ میں ٹرانسپورٹ دفتر، بینک اور انشیورینس کمپنی کے ملازم بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

محمدپور کھالہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ دیہی علاقوں میں کم قیمتوں پر نئی موٹر سائیکل فروخت کر رہے ہیں۔ پولیس کو شک ہوا تو معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایک گروہ ہے جس میں فائنینس کمپنی، بینک اور آر ٹی او کے ملازم شامل ہیں۔

دھوکہ دھڑی سے موٹر سائکل فروخت کرنے والا گروہ کا پردہ فاش

یہ گروہ ان لوگوں کے دستاویز چوری کرتے تھے جو واقعی میں گاڑیاں فائنینس کراتے ہیں۔ پھر ان کے دستاویز پر گاڑی فائنینس کراتے ہیں، کیوں کہ گاڑی فائنینس کرانے میں صرف ٹوکن رقم ہی دی جاتی ہے۔

ان گاڑیوں کو یہ گروہ دیہی علاقوں میں لے جا کر یہ کہہ کر کم قیمتوں پر فروخت کرتے تھے کہ یہ ملٹری کینٹین کی گاڑیاں ہیں اور ایک برس بعد ان کا ٹرانسفر ہو جائے گا۔

دوسری جانب واقعی میں فائنینس کرانے والا اپنی گاڑی کی قست ادا کرتا رہتا ہے، لیکن جب وہ دوسری گاڑیوں کی قست لینے جاتے تھے وہ یہ بتاتے تھے کہ انہوں نے یہ گاڑی فائنینس ہی نہیں کرائی ہے۔

اس طرح ان گاڑیوں کے خریدار اور فائننس کمپنیوں کے درمیان یہ گروہ اتنا گیپ پیدا کر دیتا تھا کہ فائننس کمپیاں ان تک پہونچ ہی نہیں پاتی تھیں۔ اس طرح بینک اور فائننس کمپنیوں کو کافی نقصان ہوتا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ نیٹورک لکھنؤ سے چل رہا تھا۔ اس گروہ کے اراکین پیشیور مجرم ہیں۔ پولیس کے مطابق اس گروہ میں اور بھی لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ابھی اور بھی موٹر سائیکل برآمد ہو سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.