ETV Bharat / city

کیا دھنی پور مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں حکومت شامل ہوگی؟ - نو نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین

نو نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے ایودھیا کی متنازع زمین کا مالکانہ حق رام للا ٹرسٹ کو سونپ دیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی مسجد تعمیر کے لئے ایودھیا میں الگ سے 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اب رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مسجد کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

foundation stone
foundation stone
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 12:36 PM IST

Updated : Jan 27, 2021, 5:33 PM IST

رام مندر بابری مسجد تنازع کے فیصلے کے بعد ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں مسجد کے لئے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی پانچ ایکڑ کی زمین پر یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کشائی اور شجرکاری کے ساتھ علامتی طور پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

پودے لگانے کے ساتھ مسجد کا سنگ بنیاد
پودے لگانے کے ساتھ مسجد کا سنگ بنیاد

اس موقع پر انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی کے علاوہ کئی اہم شخصیات بشمول مقامی لوگ شامل ہوئے۔

بابری مسجد سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع روناہی میں ملی پانچ ایکڑ زمین پر ٹرسٹ مسجد کے علاوہ ایک میوزیم، لائبریری اور ایک سپر اسپیشلیٹی ہسپتال بھی تعمیر کرے گا۔ اس اسپتال میں 200 مریضوں کے علاج و معالجہ کے بہتر انتظامات ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کچن بنانے کی بھی تجویز ہے، جس میں روزانہ 1000 افراد کو کھانا کھلایا جاسکتا ہے۔

دھنی پور گاؤں میں پرچم کشائی اور پودے لگانے کے ساتھ مسجد کا سنگ بنیاد

ٹرسٹ کو سب سے پہلا چندہ دینے والے روہت شریواستو نے علامتی سنگ بنیاد کی تقریب میں شامل ہو کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بلا تفریق ہر مذہب و ملت کے لوگوں کا علاج کیا جائے گا اور کھانا کھلایا جائے گا۔

9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین کا مالکانہ حق رام للا ٹرسٹ کو سونپ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے 5 ایکڑ زمیں فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اب رام مندر تعمیر کے ساتھ ساتھ مسجد کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے حالانکہ رام مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت سنگھ کے کئی اہم لوگوں نے شرکت کی تھی جس سے اس تقریب کے مذہبی ہونے کے بجائے سرکاری تقریب ہونے کا بھی الزام لگا تھا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ جب مٹی کی جانچ کے بعد باضابطہ طور پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا تب کون کون سی اہم شخصیات اس تقریب میں شامل ہوں گی۔

Last Updated : Jan 27, 2021, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.