ETV Bharat / city

بہرائچ: پولیس و صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں اترپردیش پولیس کی دن رات کی محنت اور ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کر رہے ہیں، اب تک بہرائچ میں کسی بھی کورونا وائرس کے مثبت مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 12:38 PM IST

بہرائچ: پولیس و صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش
بہرائچ: پولیس و صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش

ضلع کے مختلف علاقوں میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں و صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا استقبال کیا۔

شہر کے محلہ اکبرپورہ میں وارڈ رکن افسر حسین کی قیادت میں درجنوں افراد نے پولیس کے جوان و صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش کی اور سبھی پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا-

اس کے علاوہ تھانہ سجولی کے تحت آج ایڈیشنل پولیس کپتان ارون چندر کی قیادت میں پولیس کے جوان بیچھیا بازار سے پیدل گشت کرتے ہوئے گزر رہے تھے۔ وہاں موجود عوام نے اپنے اپنے گھروں کے دروازے پر کھڑے ہو کر سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی بارش کر تالیوں سے استقبال کیا۔

ایڈیشنل پولیس کپتان نے لوگوں کی اس محبت کا شکریہ ادا کیا اورعوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سبھی کو لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر تھانہ سجولی کے انچارج ہیمنت کمار گوڈ نے بھی مقامی لوگوں کو لاک ڈاؤن میں پوری طرح عمل کرنے اور پولیس کی اس حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.