ETV Bharat / city

دادا میاں کی درگاہ میں رسم پرچم کشائی

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:22 PM IST

ماہ ربیع الاول کے موقع پر درگاہ حضرت محمد نبی رضا شاہ میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے مد نظر جلوس نہ نکالنے کی بات کی جارہی ہے۔

Hazrat Khawaza Mohammad Nabi Raza Shah
دادا میاں کی درگاہ میں رسم پرچم کشائی کی ادا کی گئی

ماہ ربیع الاول کے موقع پر لکھنؤ کے معروف صوفی بزرگ حضرت محمد نبی رضا شاہ رحمتہ اللہ علیہ المعروف دادا میاں درگاہ میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ رسم کی ادائیگی میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔صوفی نور محمد فصاحتی اپنے مریدوں کے ساتھ کانپور سے پرچم لے کر آئے تھے۔ درگاہ کے سجادہ نشین حضرت محمد صباحت حسن شاہ کی صدارت میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ پرچم کشائی سے پہلے 'محفل سماع' منعقد ہوئی، جس میں قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔

اس تعلق سے قاری ظریف جہانگیری نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ آستانہ دادا میاں درگاہ میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دادا میاں کے 113 ویں عرس مبارک کی تیاریاں بھی شروع ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں سے ہر برس ماہ ربیع الاول میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نکلتا ہے لیکن اس بار ابھی تک تصویر صاف نہیں ہے۔ اگر ضلع انتظامیہ اجازت دیتی ہے تو جلوس نکلے گا ورنہ نہیں۔

مزید پڑھیں:

لکھنئو: خواتین و اطفال جرائم کے 23 مجرمین کو عمر قید کی سزا

آپ کو بتادیں کے اس سے قبل دادا میاں درگاہ میں پرچم کشائی کے موقع پر ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے تھے لیکن کورونا وبا کے مد نظر اس بار کم لوگ ہی شامل ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ سے نکلنے والے 'مدح صحابہ' جلوس کے ذمہ داران نے کورونا وبا کے پیش نظر جلوس نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے اس فیصلے کے بعد دوسرے جلوس پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اتر پردیش حکومت جلوس نکالنے کے لیے کوئی گائیڈ لائن جاری کرتی ہے یا کورونا وائرس کے سبب جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.