ETV Bharat / city

فیروزآباد: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی - نصیر پور علاقے میں سڑک حادثہ

ریاست اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے نصیرپورعلاقے میں آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر ہفتہ کے روز تیز رفتار کار کے سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

Five killed and one injured in road accident in Ferozabad
فیروزآباد: سڑک حادثے میں 5افراد کی موت،ایک زخمی
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 5:45 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فیروزآباد میں ہفتہ کو صبح کے وقت خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ نصیرپور علاقے میں آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریو وے پر ایک ٹرک کھڑا تھا۔ اس درمیان آگرہ سے لکھنؤ کی جانب جارہی تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار سوار پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یو پی ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی کو ایمبولنس سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔متوفین کی شناخت رونیش پانڈے، روبی ،لکھش پانڈے اور نندنی پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔پانچ پریاگ راج کے گسرا علاقے کے رہنے والے ہیں۔زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ تمام افراد ایک بیمار شخص کو دہلی علاج کے لیے لے گئے تھے۔ سبھی دہلی سے لوٹ کر پریاگ راج جارہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.