ETV Bharat / city

لکھنؤ: الکا لامبا کے خلاف ایف آئی آر درج

کانگریس کی رہنما الکا لمبا کے خلاف اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے تھانہ حضرت گنج میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

alka lamba
الکا لامبا
author img

By

Published : May 26, 2020, 8:21 AM IST

کانگریس رہنما الکا لمبا کے خلاف تھانہ حضرت گنج میں توہین آمیز ، قابل اعتراض زبان ، جعلی خبر اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر اسٹیٹ چلڈرن کمیشن کی رکن پریتی ورما نے درج کی ہے۔

پریتی ورما نے کہا کہ الکا لیمبا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ اس کو ہی دیکھتے ہوئے الکا لامبا کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

پریتی ورما نے کہا کہ جس طرح سے الکا لمبا نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے، اس سے بچوں کی ذہنیت پر منفی اثر پڑے گا۔ اس وقت بچوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر تعلیم حاصل کررہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ بچوں کو ذہنی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.