ETV Bharat / city

بارہ بنکی : آخری رسومات میں شرکت کا انوکھا پروگرام - ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی

سابق مرکزی وزیر آنجہانی بینی پرساد ورما کے آخری رسومات میں شرکت نہ کر پانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرانے کے لئے ان کے قریبی افراد نے منفرد پہل کی ہے۔

ex union minister beni prasad verma remembered in barabanki
آخری رسومات میں شرکت کا انوکھا پروگرام
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 10:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے موہن لال ڈگری کالج میں بینی پرساد ورما کی زیر تعمیر سمادھی میں مٹھی بھر مٹی خراج عقیدت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آخری رسومات میں شرکت کا انوکھا پروگرام

گذشتہ 25 دسمبر 2020 کو شروع ہوئے اس سہ روزہ پروگرام کے آخری روز تک دور دراز کے تقریباً 15 ہزار افراد نے بینی ورما کی سمادھی میں مٹی ڈال کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

واضح ہو کہ متعدد دفعہ مرکز اور ریاست میں وزیر رہے بینی پرساد ورما کا انتقال رواں برس 27 مارچ 2020 کو ہو گیا تھا۔

کووڈ-19 کی گائیڈلائین کی وجہ سے ان کی آخری رسومات میں ان کے تمام حامی شرکت نہیں کر پائے تھے۔

اسی کے پیش نظر بینی پرساد ورما کے کنبے اور ان کے قریبی افراد نے اس پروگرام کا احتمام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مشن کایا کلپ : غیر قانونی کاروبار ترک کرنے کی اپیل

تین روزہ یہ پروگرام اتوار کو اختتام پزیر ہو گیا. اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامیوں نے پہونچ کر اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کی۔

آپ کو بتا دیں کہ بارہ بنکی شہر میں نئے بس اسٹینڈ کے قریب موہن لال ڈگری کالج میں جس جگہ پر بینی پرساد ورما کا آخری رسومات مکمل ہوا تھا اسی جگہ پر ان کی سمادھی زیر تعمیر ہے۔

اسی کے سامنے ان کا مجسمہ لگایا جا رہا ہے. یہ تمام کام 27 مارچ سے قبل مکمل ہو جائے گا۔

اس کے بعد 27 مارچ 2021 کو ان کی پہلی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک بڑا پروگرام منعقد ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.