اترپردیش کے ضلع بدایوں میں جماعت اسلامی ہند مغربی اترپردیش شعبہ خواتین کی جانب سے چلائی جارہی'مغربی اترپردیش مضبوط خاندان مضبوط سماج مہم' کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی اسسٹنٹ سکریٹری اسما امتیاز نے معاشرے میں مضبوط خاندان، مضبوط سماج کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' آج معاشرے میں خاندان اور سماج کے حوالے سےبیداری لازمی ہے۔
اسما امتیاز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مہم کی ضرورت اس لئے بڑھتی جا رہی ہے کیوں کہ اس دور میں ہمارے رشتے اور گھر ٹوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان معاشرے کی بہت ہی اہم کڑی ہیں، ایک بہتر خاندان سے ہی ایک بہتر معاشرہ بن سکتا ہے اور خاندان کے مختلف رشتوں میں آپسی محبت کے جز میں جو کمیاں آئی ہیں اس کا پر ہونا بے حد ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: لکھنؤ: کولڈ اسٹوریج میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک
واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے وقتا فوقتا مختلف مہمات چلائی جاتی ہیں، جن میں سے مغربی اتر پردیش میں'مضبوط خاندان مضبوط سماج' ایک اہم مہم ہے۔