فرخ آباد کے قائم گنج علاقہ میں گھریلو تنازع اتنا بڑھ گیا کہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گولی ماردی ۔اس کی اطلاع ملنے پر ایس پی ڈاکٹر انل کمار مشرا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، زخمی شخص کوایمبولنس کے ذریعے ڈاکٹر 'رام موہر لوہیا' ہسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران نوجوان نے دم توڑ دیا، پولیس ملزم بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ قائم گنج کے محلہ پٹیل پورم ساکن ستیش باتھم ولد اوم پرکاش عرف کالو اور چھوٹے بھائی برجیش باتھم کے درمیان مکان کی تقسیم کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ کنبے کے افراد کے مطابق برجیش اکثرو بیشتر نشے کی حالت میں گھر آتا تھا اور بھائیوں سے جھگڑا کرتا تھا۔
کنبے کے مطابق گھر کی تقسیم کے معاملے میں تینوں بھائیوں کے درمیان جمعہ کی شام جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے سبب بڑے بھائی ستیش نے چھوٹے بھائی بر جیش پر گولی چلادی فائرنگ کے بعد لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہونا شروع ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ملزم ستیش سے پستول برآمد ہونے کے بعد پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ملزم کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔