بارہ ربیع الاول کے روز پوری دنیا میں عاشقان رسول عید میلاد النبی کے طور پر مناتے ہیں اس بابرکت موقع پر بھارت کی متعدد ریاستوں میں بھی عاشقان پیغمبر نے عید میلاد النبی کو نہایت ہی پرامن ماحول میں منایا۔
عید میلاد النبی کے موقع پر عقیدت مندوں نے جلوس اور پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔عاشقان رسول کے متوالوں نے ملک کی مختلف ریاستوں اترپردیش، بہار، کرناٹک، مہاراشٹر، حیدرآباد، راجستھان اور گجرات میں نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ عید میلاد النبی کے جلوس اور پروگرام کو منایا گیا۔
عید میلاد النبی کے موقع پر جہاں مختلف ریاستوں میں جلوس کا اہتمام کیا گیا وہیں پیغمبررسول کی سیرت پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
نو نومبر 2019 کو ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر ملک میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔
ریاست اترپردیش میں ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے عقیدت مندوں میں عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے کے سلسلے میں مایوسی تھی لیکن انتظامیہ کے سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے عاشقان پیغمبر نے جلوس کو نہایت ہی پرامن ماحول میں نکالا۔
عید میلاد النبی کے موقع پر عاشقان رسول کو علماء کرام نے ملک میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی اپیل بھی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ عید میلاد النبی کا پروگرام مسلمانوں کے آخری پیغمبر حضرت محمد کی پیدائش کے موقع پرمنایا جاتا ہے۔